ابنا: عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے تاکید کی ہے کہ بغداد اس اجلاس کے انعقاد اور عربی وفد اور عرب ممالک کے حکام کے استقبال کے لۓ آمادہ ہے اور دارالحکومت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مسلح افواج کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی اور افسر اور پولیس اہلکارسیکورٹی کا انتظام سنبھالیں گے۔ عراقی حکومت نے اس بیان میں کہا ہے کہ گرین زون سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے تک عراقی سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گيا ہے اور عرب سربراہی اجلاس گرین زون میں ہو گا۔ عراقی حکومت نے آج سے ملک کے تمام سرکاری ادارے بند کردیۓ ہیں اور یہ تعطیلات یکم اپریل تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کا آغاز جمعرات کے دن سے ہوگا۔
.......
/169
24 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 304477
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر حفاظت کے سخت انتظامات کے سلسلے میں گرین زون تک جانے والے تمام راستوں کو کنکریٹ کے بلاکوں کے ساتھ بند کرنےکا حکم دیا ہے۔